دھـولیــہ شہــر میـں بجـلی کـی آنکـھ مچـولی کا خاتمـہ کـر کے شہـریـوں کـو معیـاری اور بلاتعــطل بجـلی کـی فراہمـی کـی جــائے ۔
شہــر کے مختـلف مقـامـات پر 5x2 MVA پـاور سـب اسٹـیـشن قائـم کیـا جـائے ۔
پــرانے کھمبـے اور لٹـکی ہـوئـی تـاروں کـو تبـدیل کـرکـے نئـے کـھمبـوں اور تـاروں کا نصـاب کیـا جــائے
رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی وزیر توانائی نتن راؤت سے ملاقات و مختلف مطالبات پر مْبنی مطالباتی میمورنڈم پیش
دھولیہ
17 اگست 2021
دھولیہ شہر حلقہ اسمبلی میں بجلی صارفین کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بجلی سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ بجلی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور ساتھ ہی بجلی محکمہ کو ہونے والے نقصانات کو کم کیا جائے۔ بجلی تقسیم کار کمپنی شہر میں بجلی کی مسلسل بندش کر رہی ہے ۔ شہر میں بجلی کے سب سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر بجلی تقسیم کے افسران اور صارفین کے درمیان تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ اس پس منظر میں شہر میں بجلی کی تقسیم کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ دھولیہ شہر کے مختلف مقامات پر 5x2 MVA پاور سب سٹیشن لگائے جائیں ۔ پرانے تاروں اور کھمبوں کی تبدیلی ، کنڈکٹر کی تبدیلی وغیرہ کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کئے جائیں ۔ اس حوالے سے ایک مطالباتی میمورنڈم دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے آج منترالیہ ممبئی میں ریاستی وزیرِ توانائی نتن راؤت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اگر مذکورہ کام مکمل ہوجاتا ہے تو اس سے شہر دھولیہ کی عوام کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کار کمپنی کو بھی فائدہ ہوگا۔ شہریوں کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی ملے گی اور بجلی کی تقسیم کا نظام زیادہ موثر ہوگا جو حادثات کی تعداد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule distric president (social media)
📞 8830022622
No comments:
Post a Comment