روزنامہ ڈیلی کی سلور جوبلی تقریب جشن نامہ کامیابی سے ہمکنار
معزز ین شہر نے بانی اخبار عبدالرشید قادری کو پیش کیا خراج عقیدت
ڈاکٹر افتخار احمد کی کتاب ”دم پخت“ اور احمد سفیان کی کتاب ”کوزہ“ کا اجراءعمل میں آیا
مالیگاؤں/ اخبار روزنامہ ڈیلی محض پرنٹ میڈیا پر ہی محدود نہیں رہ گیا بلکہ روزنامہ کی شاخوں نے اب الیکٹرانک میڈیا پر بھی رسائی کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ اپنے 25سال مکمل کرلئے ہیں۔ جہاں ڈاکٹر افتخار احمد کی کتاب ”دم پخت“ اور احمد سفیان قادری کی کتاب ”کوزہ“ کا اجراءعمل میں آیا۔ سلور جوبلی کی تقریب بنام ”جشن نامہ“ کا 15اگست کو انعقاد کیا گیا۔ اسکس ہال میں ہونے والے اس پروگرام میں معززین شہر نے شرکت کی۔ جبکہ صدارت کے فرائض معروف عالم دین مولانا ادریس عقیل ملی کے بعد الحاج یونس عیسیٰ نے فرمائی۔ DYSP لتادوندے میڈم نے شرکت فرماکر اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ شیخ رشید ، طاہرہ شیخ ، ڈاکٹر خالد پرویز ، سرفراز آرزو صاحبان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خطبہ صدارت میں یونس عیسیٰ نے بانی روزنامہ عبدالرشید قادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ جشن نامہ اور ڈاکٹر افتخار اور احمد سفیان قادری کو اُن کی کتاب کے اجراءپر مبارکباد پیش کرتے ہیں دم پخت کے مصنف ڈاکٹر افتخار احمد کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر صاحب کا کالم آخر میں پڑھتا ہوں تاکہ پڑھنے کے بعد میرا ذائقہ برقرار رہے۔ میں یہاں سیاسی شخصیت کی حیثیت سے نہیں بلکہ خاص اپنے دوست رشید قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آیا ہوں۔ تکبر و غرور اُس شخص میں بالکل نہیں تھا۔ اسکے علاوہ میرے کالج کے زما نے میں محمد سلطان مجھے بہت عزیز تھے۔ کیوںکہ اُن کی تحریر کا انداز نرالا تھا۔ رشید قادری نے بہت نامساعد حالا ت میں اخبار نکالا اوراُسے جاری رکھے ہوئے تھے۔ احسان الرحیم اور ڈاکٹر افتخار احمد کا شمار اُن کے معاونین میں ہوتا ہے۔ ہم دعا کرےں گے کہ اخبار گولڈن جوبلی مکمل کریں۔ اسی طرح ڈاکٹر افتخار احمدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ میں کئی سالوں سے مختلف موضوعات پر مسلسل کالم نگاری کر رہا ہوں۔ قارئین نے مجھے کافی پسند فرمایا۔ اور انہیں کا مجموعہ ”دم پخت“ نامی کتاب شہریان کےلئے ترتیب دی گئی ہے۔ حارث نذر قادری (ایڈیٹر ) نے اُن کی ایڈیٹر شپ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ نے اِن پانچ سالوں میں کافی نشیب و فراز اور اتار چڑھاو¿ دیکھے۔ لہٰذا آج 25سالہ کامیابی کا سہرہ قارئین کے سرجاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اخبار کے سرپرست سید زاہد،ظفر قادری، یعقوب پاٹنہ والے اور اخبار ہاکروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ اسحاق سیٹھ زر والے۔ سراج دلار۔ الیاس وسیم صدیقی۔ مولانا انیس الرحمن قاسمی۔ منظور حسن ایوبی۔ جمیل کرانتی وغیرہ نے بھی تاثرات بیان کئے۔
زاہدنقاش قادری نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ میں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے بانی اوّل رشید قادری کی سماجی خدمات کی سراہنا کی جائے۔اسی مناسبت سے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ قاری مختار ملی کی قرا¿ت سے پروگرام کا باقاعدآغاز ہوا۔ عامر ملک اینڈ گروپ نے ترانہ پیش کیا۔صدارت کےلئے شارق جمال قادری نے صدر مجلس اسم گرامی پیش کیا اور پروفیسر ساجد نعیم نے اُس کی تائیدکی۔ جبکہ احمدسفیان قادری نے منفرد انداز میں نظامت پیش کی۔ اخیراً وکیل احمد نے کلمات شکر ادا کئے۔
No comments:
Post a Comment