Thursday, 7 October 2021

گلیشیر ‏نگر ‏اب ‏آزاد ‏نگر ‏حدود میں ہوگا ‏فائٹر ‏کمیٹی

عـــوامــــی خدمت کے ســـفر کو مزید تـــیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے 
گلــــشیر نگــــــر فائـــــٹر کمـــــیٹی اراکين کی محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں  بڑی کامیابی ایڈیشنل ایس پی کیجانب سے کارپوریشن کمشنر کے نام (این او سی)  لیٹر جاری 
6/10/2221
آج بروز بدھ دوپہر ڈھائی بجے گلــــشیر نگـــــر فائٹر کمیٹی کیجانب سے محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں ایک وفد بنام گلشیر نگر فائٹر کمیٹی نے شہر ایڈیشنل ایس پی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے *ایڈیشنل ایس پی صاحب* سے گلشیر نگر علاقوں کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے *فائٹر کمیٹی کیجانب سے پچھلی مرتبہ* دیئے ہوئے لیٹر اور مطالباتی میمورنڈم کے تعلق سے سوال کیا کہ آخر *پولیس ڈپارمنٹ کیجانب سے کیا پیش رفعت ہوئی ؟؟* اور موجودہ حالات سے ایڈیشنل ایس پی کو آگاہ کرتے ہوئے مالدہ بریج کے پاس ایک پولیس چوکی قائم کرنے کے تعلق سے اوپن اسپیس زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام کاغذات *ایڈیشنل ایس پی کے سپرد کئے گئے* اور ایس پی صاحب سے مانگ کی گئی کے مالدہ بریج کے قریب *سروے نمبر 210/2 جو کہ اوپن اسپیس زمین ہے* وہاں پر پولیس چوکی قائم کرتے ہوئے نشے  کے کاروباری, راہ چلتے افراد کے ساتھ ہورہی لوٹ مار,  کٹر سے حملہ کرنے والے جرائم پیشہ افراد پر روک لگائی جائے *گلشیر نگر  فائٹر کمیٹی* گزشتہ کئی مہینوں سے *محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں* جرائم پیشہ افراد پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں ہورہی لوٹ مار اور جرائم پیشہ افراد پر روک لگانے میں سرگرم عمل ہیں اور اسی کے چلتے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبا کیا گیا تھا کہ *پوار واڑی پولیس اسٹیشن* کی حدود کو کم کرتے ہوئے گلشیر نگر علاقے کو *آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حدی میں شامل کیا جائے* اور مالدہ بریج کے قریب ایک پولیس چوکی قائم کی جائے جس کی وجہ سے مالدہ  گیارہ ہزار کالونی میں بسنے والی وہ عوام جو کہ مالدہ بریج کے نیچے کا راستہ استعمال کرتی ہے ان کی جان و مال کی حفاظت بھی ہوجائے اور ان علاقوں میں منشیات کے کاروباری افراد پر بھی روک لگے ۔۔۔۔ اور *شہر ایڈیشنل ایس پی صاحب نے تمام حالات کو سمجھنے اور کاغذات کا جائزاہ لینے کے بعد* مالیگاؤں شہر کارپوریشن *کمشنر کے نام فوراً ایک این او سی لیٹر جاری کیا تاکہ پولیس چوکی بنانے کی منظوری مل جائے اور گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کو ایک بڑی کامیابی ملی  !!!*

*آج گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کیجانب سے* بروقت اٹھائے گئے قدم سے علاقے کی عوام کو ایک حد تک کچھ راحت تو ملی ہے لیکن منشیات کے کاروبار کرنے والوں کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں جیسے کے کچھ ہی دنوں قبل منشیات کے کاروبار کرنے والوں کا ایک ریکٹ پولیس کی گرفت میں آیا جس میں *منشیات کے کاروبار میں ملوث روبینہ نامی ایک خاتون کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں کی املاک ضپط کی* اور اس روبینہ نامی خاتون کے  کروڑوں کے بنگلے گجرات,  ممبئی,  سمیت ہمارے *مالیگاؤں شہر کے کئی علاقوں میں بھی پائے گئے* جس کی وجہ سے مالیگاؤں شہریان کو ایک فکر لاحق ہوگئی کے اگر مالیگاؤں شہر میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی جڑیں اسی طرح مضبوط ہوتی رہی اور اس پر روک نہیں لگی تو ہمارے نوجوانوں کا مستقبل برباد ہوجائے گا ۔ اور اسی طرح *گلشیر نگر فائٹر کمیٹی* کیجانب سے کی جانے والی کاروئی کی سراہنا کی جارہی ہے , اور وقت کی ضروت یہ بن چکی ہے کہ مالیگاؤں شہر کہ ہر علاقوں میں *گلشیر نگر فائٹر کمیٹی* کی طرح ایک تنظیم محترک رہے اور منشیات کے کاروبار سے لیکر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کو راہ راست پر لانے میں شہریان کی مدد کریں ۔۔۔۔۔

آج کے اس وفد کی قیادت 

*جنتادل سیکولر کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کی*
 ان کے علاوہ 
*شیخ شاہد شیخ بھیکن*
*اعجاز مقادم پتنگ والے*
*شکیل کیسٹ والے*
*مولانا اعجاز رحمانی*
*محمد ممبر ( واںٔرمین)*
شیخ انیس مستری*
*رضوان ہلال ٹی
شیخ ماجد
شیخ عرفان
ابواللیث انصاری

منجانب :~ 
گلشیر نگر فائٹر کمیٹی

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...