Thursday, 7 October 2021

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے لئے آل انڈیاسنی جمعیت الاسلام کی مہاراشٹر سرکار تک نمائیندگی

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے لئے آل انڈیاسنی جمعیت الاسلام کی مہاراشٹر سرکار تک نمائیندگی
مہاراشٹر سرکار کی کبینٹ میٹنگ ہر ہفتہ بدھ یہ جمعرات کو ہوتی ہے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزراء کی جانب سے آئ ہوئ تجاویز پر مشورہ کرکے اہم فیصلے اور اعلانات کیے جاتے ہیں اسی موقع کی مناسبت سے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے صاحب ، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار صاحب، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل صاحب،اقلیتی امور کے نواب ملک صاحب، ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل صاحب، مسلم وزراء میں حسن مشرف صاحب،اسلم شیخ صاحب،عبدالستار سیٹھ صاحب،سیاحت اور ماحولیات کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے صاحب ،وزیر زراعت دادا بھوسے صاحب سمیت تمام کابینی وزراء کے علاوہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر محترم شرد پوار صاحب، کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا جی پٹولے صاحب،کو ای میل کے ذریعے میمورنڈم دیا گیا۔ شہر کی تمام خانقاہوں کے صوفیائے کرام، دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران کی دستخط کے ساتھ روانہ کیے گئے اس میمورنڈم کے ذریعے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر جانشینِ صوفی ملت پیر زادہ صوفی نورالعین صابری صاحب نے تمام وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ کبینٹ میٹنگ میں نمائندگی کرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں ہر جگہ نکلنے والے جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی اجازت دی جائے مہاراشٹر میں کورونا لگبھگ ختم ہوچکا ہے اس لیے جہاں دکانیں،بازار،اسکولیں ، عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں بارہ ربیع الاول شریف کے جشن و جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت بھی دی جائے تاکہ ہمارے آقا پیغمبر حضور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن تمام عقیدت و محبت رکھنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم جوش و خروش کے ساتھ منا سکیں۔ 
کئ وزراء نے جوابی ای میل کے ذریعے میمورنڈم ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے نمائندگی کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔ 
ایسی خبر اشاعت کے لئے سنی تعزیہ کمیٹی کے  سیکریٹری جاوید انور،آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے سیکریٹری سیٹھ اکبر اشرفی اور صوفی جمیل قادری ٹیلر نے دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...