مالیگاؤں شہر کے گیس سیلینڈر صارفین سیلینڈر پہنچانے والے آدمی کو ایک روپیہ بھی زیادہ نہ دیں
شہر مالیگاؤں میں ہر گھر میں گیس کنکشن ہے۔
سیلینڈر پہنچانے کے لئے ایجنسی کی طرف سے ٹرالی والے آدمی لگائے جاتے ہیں جس کی انہیں کمپنی ایجنسی کی طرف سے پگار ملتی ہے۔
ہوتا یہ ہے کہ پٹرولیم کمپنی کی طرف سے جوقیمت گھر پہنچ کرکے طئے کی جاتی ہے اس سے 10/12/15/17 روپیہ زیادہ یہ ڈیلیوری کرنے والے لیتے ہیں۔ مثلاً 15اگست 2021 تک سلینڈر گھر پہنچ کی قیمت 838 روپیہ تھی مگر ڈیلیوری کرنے والے آدمی 850 روپیہ گراہک سے لے رہے تھے۔پھر 16 اگست کو سلینڈر 25 روپیہ مہنگا ہوکر 863 روپیے کا ہوا مگر ڈیلیوری کرنے والے 875 /880 روپیہ تک وصول رہے تھے آج پھر 1/ ستمبر 2021 بروز بدھ کو سیلینڈر 888 روپیہ کا ہوگیا اور سیلینڈر پہنچانے والے آدمی 900 روپیہ وصول رہے ہیں جوکہ سوائے زیادتی کے کچھ بھی ۔
کمپنی ایجنسی ان سیلینڈر پہنچانے والوں کو ماہانہ 6000 پگار دیتی ہیں اور یہ لوگ دس بارہ روپیہ اوپر کا ناجائز لیکر 24000/25000 ہزار روپیہ زائد کماتے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں اگر ہمارے بچے یا کوئی ضرورت مند دو پانچ روپیہ مانگتے ہیں تو ہم دھتکار دیتے ہیں حتی کہ مسجد مدرسے میں دس روپیہ دینے میں ہم ہچکچاتے ہے تو پھر ہم ان لوگوں کو کیوں دس پندرہ روپیہ ہماری محنت کی کمائی سے دیں
وہ بھی اکثر ڈیلیوری کرنے والے برادران وطن میں سے ہوتے ہیں ۔
جب بھی ڈیلیوری کرنے سلینڈر والے آئے ان کو پاؤتی پر جتنی رقم لکھی ہے اتنا ہی دے چھٹے کا بہانہ بنائے تو انہیں چھٹا دے اگر رقم لینے میں آنا کانی کریں تو ڈائری پر موجود ایجنسی کسٹمر کیئر نمبر پر یا ایجنسی مالک سے آفس پر جاکر شکایت کریں۔ ایسا کرنے پر وہ ڈیلیوری لیٹ کرے گے اور طرح طرح سے ستائے گے مگر ایک مرتبہ ایجنسی پر جاکر ہر طرح کی شکایت کردے ان شاءاللہ دوبارہ سے وہ لوگ زیادہ پیسے نہیں لے گے
ان ہی پیسوں کو اگر جمع کرکے سالانہ کسی مدرسے مسجد فلاحی ادارے میں دے دیں تو کروڑوں کی رقم بنے گی اور ہمارے مذہبی اداریں مضبوط ہوگے اور ثواب بھی ملے گا
منجانب :
محسن خان
کارگزار صدر انجمن ترقی فلاح وبہبود دیانہ
No comments:
Post a Comment