Wednesday, 1 September 2021

کرونا ویکسین لگوانے سے کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ یہ ہماری حفاظت کے لئے لگائی جارہی ہے:میئر طاہرہ شیخ

کرونا ویکسین لگوانے سے کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ یہ ہماری حفاظت کے لئے لگائی جارہی ہے:میئر طاہرہ شیخ

میئر طاہرہ شیخ صاحبہ سمیت کانگریس کے چاہنے والے کئی افراد نے لگوائی کرونا ویکسین
*گذشتہ سال 2020 میں کرونا وائرس سے ہمارے شہر مالیگاؤں سمیت پوری دنیا میں بھونچال مچا تھا ہر طرف کرانا مہا ماری سے عوام پریشان تھی ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے نام پر مکمل طور پر آمدورفت بند ہوچکی تھی کرونا وائرس سے لاکھوں جانیں گئی جس میں ہمارے شہر نے بھی سینکڑوں جانیں گنوائی ہے جس میں شہر کی کئی معزز شخصیات بھی شامل تھی*

*کرونا کی پہلی لہر کے بعد دوسری لہر سے بھی عوام پریشان ہوئی حکومت کی جانب سے کرونا کے روک تھام کے لئے ویکسین بنائی گئی اور ہر طرف کرونا کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و کانگریس مقامی صدر شیخ رشید صاحب نے بھی واڈیا اسپتال میں کرونا ویکسین لگوا کر عوام کو بیدار کرنے کا کام کیا اسی کے ساتھ آج بروز بدھ دوپہر 2 بجے مالیگاؤں شہر کی اوّلین خاتون میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے بھی کرونا ویکسین لگوائی ساتھ ہی کانگریس پارٹی کے ذاکر پیر اے اور ان کی اہلیہ، عبدالطیف بھائی، سعید احمد، تبریز بھائی کی اہلیہ نے بھی کرونا ویکسین لگوائی

بعد ازاں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے کرونا ویکسین لگوا کر مالیگاؤں شہر کی عوام سے اپیل کی کہ ہر کسی کو اپنی حفاظت کے لئے کرونا ویکسین لگوانا چاہیے یہ ہمارے صحت کے لئے مفید ثابت ہوگی ویکسین سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ان شاء اللّہ

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...