Saturday, 25 September 2021

یک روزہ دینی وتربیتی اجلاس معہد ملت بحسن خوبی اختتام پذیر

یک روزہ دینی وتربیتی اجلاس معہد ملت  بحسن خوبی اختتام پذیر



(پریس نوٹ) معہد ملت مالیگاؤں صوبۂ مہاراشٹر کا ایک نامور،ممتاز وقدیم اد ارہ ہے، جسے ۱۹۵۳؁ء میں مفکرملت حضرت مولانا عبدالحمید صاحب نعمانیؒنے قائم فرمایا تھا اور جس کی تعلیمی ودینی، دعوتی وملی سرگرمیاں اُس کے فضلاء وفارغین کے کارناموں سے نمایاں ہیں، یہ ادارہ ایک طویل عرصے سے علمِ دین کی شمع پورے علاقے میں روشن کیے ہوئے ہے اور مختلف شعبوں کے ذریعے علمی ودینی، دعوتی وتبلیغی، ملی وقومی خدمات کا تسلسل قائم کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
الحمدللہ۲۳؍ ستمبرجمعرات کے روز یک روزہ دینی وتربیتی اجلاس برائے فارغین معہد ملت حضرت مولانا عبدالااحد ازہری صاحب (ناظم اعلیٰ معہد ملت) منعقد کیا گیا،قرآن کریم کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا، اغراض ومقاصد مفتی محمد حسنین محفوظ ملی نعمانی صاحب نے بیان فرمایاکہ لاک ڈاون کے بعد سے مدراس میں طلباء کی تعداد گھٹتی جارہی ہے اور ایک لمبا وقفہ ایسا گزرا کہ طلباء تعلیم سے دور ہیں اب ان کو جوڑ کر تعلیم وتعلم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔جوش اور حوصلہ دلایا جائے کہ وہ ایک بار پھر سے اٹھ کھڑے ہوں اور پہلے سے بہتر انداز میں دین کے کام کو کرسکیں۔نیز معہد کا مزاج ہے کہ وہ اپنے فارغین کو وقتا فوقتا ایسے اجلاس کرکے جمع کرتا رہا ہے،مفتی صاحب نے تمام ہی فارغین معہد ،عمائدین شہر وبیرون شہر اور صحافی حضرات کا پرتباک خیر مقدم کیا۔بعدہ مفتی حامد ظفر ملی رحمانی نے ’’موجوہ حالات میں مدارس کا کرار‘‘ پر جبکہ مفتی جعفر ملی رحمانی (اکل کوا) نے ’’ملک کے موجودہ حالات اور مسلمان‘‘ کے عنوان پرخطاب فرمایا،نیزحضرت مولانا عبدالحمید اہزری صاحب ،حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (مدیر گلشن نعمانی )نے حالات حاضرہ پر فکر انگیز خطاب فرمائے۔ خطاب کے بعدبعض اہل قلم ملی فارغین کی کتابوں کا اجراء ہوا جس میں حضرت مولانا محمد حنیف ملی رحمۃ اللہ (سابق شیخ الحدیث معہد ملت ) کی شہرت یافتہ تصنیف ’’نقوش چین‘‘ ،حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی کتاب ’’جن کے نقش قدم پہ چراغ جلتے ہیں‘‘ مفتی دارالافتا حضرت مولانا مفتی ظہیر احمد ملی کی کتاب ’’آئینہ معہد ملت‘‘ کے علاوہ سوانح مولانا نہال احمد ملی، مکتوبات رحمانی، تحفہ ائمہ شامل ہیں۔ ایک سیشن تاثرات پیش کرنےکا بھی تھا پرانے اور نئے ممتاز ملی فارغین نے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ عربی زبان میں مولانا عبدالرحمن ملی (اکل کوا) اور مولانا عبدالرشید بلال ملی شافعی نے جبکہ مولانا عبدالروف آزاد نے اپنے تاثرات کی تمہید مراٹھی زبان سے کی، مولانا محمد علی جوہر کے متعلق ہم لوگوں نے سنا تھا کہ مولانا محمدعلی جوہر انگریزوں جیسی انگلش کہتے ہیں مگر مولانا عبدالروف کی مراٹھی زبان سن کر لوگوں نے کہاکہ مولانا مراٹھوں سے اچھی مراٹھی بول لیتے ہیں۔ تاثرات پیش کرنے والوں میں مفتی عامر ملی ( مالیگائوں)مولانا نور علی ملی(کنج کھیڑ) حضرت مولانا محمد حسن ملی (ناظم مدرسہ ارشاد العلوم،جالنہ )مولاناتجمل احمد خان ملی (ناظم اعلیٰ جامعہ محمودیہ جنتور)، قاری اشتیاق ملی (مالیگائوں) مفتی نوید الاسلام ( پونہ)،مولانا محفوظ الرحمن فاورقی ملی (اورنگ آباد )، مولانا زید ایوبی ملی (مالیگاوں) مفتی آصف انجم ملی ندوی (بانی جامعہ ابوالقاسم وصدر مولانا علی میاں ندوی فاونڈیشن،مالیگائوں) مفتی عبدالرزاق ملی (ناظم اعلیٰ مدرسہ معز العلوم پیٹھن ) مولانا محمد صادق ملی ندوی (اورنگ آباد)، مولانا مستقیم احمد ملی ( اورنگ آباد) بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے اردو زبان میں اپنے تاثرات پیش کئے۔ اس اہم اجلاس میں ان ملی فارغین کو بھی یاد کیا گیا جو اب دنیا میں نہیں رہے، حضرت مولانا اشیاق احمد ملی صاحب نے ان تمام مرحوم فارغین کا تذکرہ کیا ، ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائیہ کلمات کہے۔ یک روزہ دینی وتربیتی اجلاس برائے فارغین معہد ملت کے لئے حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم(ناظم اعلیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنو)، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم(سکریٹری آل انڈیا  مسلم پرسنل لا بورڈ )، حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم(ڈابھیل)، حضرت مولانا مفتی شعیب احمد مفتاحی دامت برکاتہم(بنگلور) حضرت مولانا قمرالزماںالہ آبادی دامت برکاتہم (الہ آباد) حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی (مہتمم دارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنو)، حضرت مولانا اقبال احمد آصف ملی دامت برکاتہم(معہد ملت) نے گراں قدر پیغام روانہ کئے جن کے پیغام کی خواندگی اجلاس میں کی گئی۔آخر میں حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب کا کلیدی خطاب ہوا، فارغین معہد ملت سے اپنے کام کو اخلاص اور ثابت قدمی کے ساتھ انجام دینے کی گزارش کی، آخر میں حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...