Saturday, 4 September 2021

قائد وسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے زیر سرپرستی مختلف امراض کا بڑا میڈیکل کیمپ

قائد وسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے زیر سرپرستی مختلف امراض کا بڑا میڈیکل کیمپ
مورخہ 5 ستمبر بروز اتوار صبح ٹھیک دس بجے تا دوپہر تین بجے تک کوپر گاؤں SJS Hospital کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ذریعے مالیگاوں شہر کے مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا اور مفت دوا گولی دی جائے گی اور اسی کے ساتھ جن مریضوں کو فوری آپریشن کی ضرورت ہوگی انہیں اسی دن کیمپ آرگنائزر کی جانب سے بلامعاوضہ سواری کا نظم کیا جائے گا جو مریضوں کو کوپر گاؤں ملٹی اسپیشلٹی SJS ہاسپیٹل لے کر جائیں گے اور تمام فٹنیس کے بعد مفت آپریشن کیا جائے گا۔
اس کیمپ میں دل کے تمام امراض، دماغ کے امراض، منکے کے امراض، فریکچر ہڈیوں کے آپریشن و علاج،پیٹ اور آنت کے آپریشن ،منہ کا کینسر جبڑے کا فریکچر یہ تمام آپریشن فری ہوں گے اور دانت کے امراض کا مناسب ریٹ میں علاج ہوگا اسی کے ساتھ موتیا بین آپریشن جدید ٹیکنالوجی لیزر شعاع کے ذریعے بنا ٹانکے کا آپریشن ہوگا جس میں ایلکون کمپنی کی اسٹینڈرڈ لینس اور تمام خون پیشاب فٹنیس ٹیسٹ کے ساتھ صرف اور صرف 5500 روپیہ میں کیا جائے گا ان شاء اللہ 
عوام سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور اپنے رشتہ دار، متعلقین و پڑوس میں اگر کوئی ان امراض سے پریشان ہوں تو فوری طور پر ان کے لئے رجسٹریشن فارم حاصل کرلیں تاکہ عین وقت پر کوئ تکلیف نا ہو 
آپ کی سہولت کے لیے شہر کی چار میڈیکل پر فارم رکھا گیا ہے ،،گایئڈ میڈیکل چندنپوری کھڈا، آزاد میڈیکل جیلانی چوک،رائل میڈیکل مشاورت چوک اور میٹرو ہاسپیٹل میڈیکل سردار نگر سلیم سائزنگ کے سامنے 
کیمپ مقام۔۔ میٹرو سوپر اسپیشلٹی ہاسپیٹل سردار نگر مالیگاوں

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...