دھـولیـہ شہـر کـے مشہـور وڑجئـی راستـے کـے تعمیـری کـام کـا ہـر دل عـزیـز رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کـے ہاتھـوں افتـتـاح۔۔۔
دھولیہ
4 ستمبر 2021
اہلیان شہر کے لئے بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ شہر کے اقلیتی علاقوں میں ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے وڑجئی روڈ کے تعمیری کام کا افتتاح ہر دل عزیز رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ یاد رہے شہر کے اس وڑجئی روڈ کی تعمیر کے لئے پچھلے 20 سالوں میں متعدد پارٹیوں کے لیڈران کی جانب سے عوام سے طرح طرح کے وعدے کئے گئے ۔ کئی دفعہ اس روڈ کا افتتاح کیا گیا اور پچھلے 20 سالوں میں تقریباً تین سے چار بار اسی روڈ کے نام پر اسمبلی الیکشن بھی لڑا گیا ۔ کسی نے اس روڈ کو ماڈل روڈ کا نام دے کر اقلیتیوں بلخصوص مسلمانوں کو رجھانے کے لئے سالہا سال گمراہ کیا ۔ تو کسی نے اس روڈ کی تعمیر کا جھوٹا وعدہ کرکے عوامی جزبات سے کھلواڑ کیا ۔ یہ سیاسی لیڈران مسلمانوں کو جھوٹا خواب دیکھا کر ان کے ووٹ تو حاصل کر لئے لیکن کسی نے بھی اس روڈ کو تعمیر کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ آج اس روڈ کی حالت بد سے بدتر ہونے کے ذمے دار بھی یہی سیاسی لیڈران ہیں ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے اپنے انتخابی منشور میں اس روڈ کی جدید تعمیر کا وعدہ کیا تھا جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے آج اس روڈ کے تعمیری کام کـی شروعــات کی گئی ۔ اس روڈ کو تقریباً ساڑھے 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں 100 میٹر کے روڈ کے تعمیری کام کـی آج شروعـات کی گئی ۔ افتتاحی تقریب کی شروعات میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے حالیہ اور ماضی کارپوریٹروں کا استقبال کیا گیا ۔تقریب کی صدارت شہر کی معروف شخصیت افتخار احمد منا سیٹھ نے قبول کی اور نظامت کے فرائض شاعر نہال انصاری اور محمد یوسف المعروف پاپا سر نے انجام دی ۔ وڈجئی روڈ کے تعمیری کام کـی شروعـات سے شہر بھر میں جشن کا ماحول ہے اور ہر جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا جا رہا ہے ۔
آج وڑجئ روڈ کے تعمیری کام کـی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر نور محمد شیخ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، معاؤن کارپوریٹر آمر پٹھان ، معاؤن کارپوریٹر ڈاکٹر سرفراز ، ماضی کارپوریٹر صابر پترکار ، ماضی معاؤن کارپوریٹر ساجد سائی ، سلیم سیٹھ ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، ستار شاہ ، منا سیٹھ ، ایبا ٹھیکیدار ، نثار بھیا شعیب ملا گے علاوہ مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران ، کارکنان اور شہر کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔۔
*HALIM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president (social media)
8830022622
No comments:
Post a Comment