مدینہ منورّہ میں سینما گھر کا فتنہ
آج کا دور پوری دُنیا میں قوم مسلم کیلئے سخت آزمائش اور فتنوں کا دور ہے۔ حرمین شریفین جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہیں جہاں سے اِسلام کی روشنی پورے عالم میں پھیلی اور جہاں کے لوگوںنے حضور اکرم ؐ کی تعلیمارت کو اپنا کر ہر طرح کی بُرائیوں کو اپنے معاشرے سے نکال دیا تھا اور فتنوں سے نبرد آزما ہونے کا عزم کیا تھا۔
اب اِنہیں کی نسلوں میں ایسے لوگ پیدا ہوگئے جو اپنے اقتدار کے نشے میں پورے عالم کے مسلمانون کے جذبات کا خیال کئے بغیر دربارِ نبوی یعنی مدینہ منّورہ میں سینما گھروں کی تعمیر کی اجازت دے رہے ہیں جو کہ زمانہ کا بہت بڑا فتنہ ہے جس کی جتنی مذمّت کی جائے کم ہے۔
مالیگاؤں کا جماعتی نتظیم کے ارکان کی پورے عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں سے اپیل اور گزارش ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنے اَثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت سعودیہ پر دباؤ ڈالیں اور اس طرح کے فتنے سے اِنہیں باز رکھیں اور اپنی طرف سے ایمانی حرارت اور دینی جذبات کا مظاہرہ کریں۔
کُل جماعتی تنظیم
مالیگاؤں،ناسک (مہاراشٹر)
No comments:
Post a Comment