مســلم شــاہ ، چـھپــربنـد طبـقہ کـو ذات سـرٹیـفکیـٹ کـے لئـے آنـے والـی تمــام مشـکلات کـا خــاتمـہ
رکــن اسمبــلی فــاروق حـاجـی انــور شـاہ کـی ریـاستـی وزیــر دھننـجے منـڈے سـے ملاقــات کـے بعـد تـاریــخی فیـصلـہ ۔
دھولیہ
20 ستمبر 2021
مسلم شاہ چھپربند برادری کو کاسٹ والیڈیٹی میں شامل کیا جائے اس کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ مسلسل جدوجہد کر رہے تھے ۔ اس کے لئے انھوں نے متعدد بار ریاستی وزیر دھنجے منڈے سے ملاقات کر کے مسلم شاہ چھپربند برادری کو کاسٹ والیڈیٹی میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ آج بھی اسی سلسلے میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے ریاستی وزیر دھنجے منڈے سے منترالیہ ممبئی میں ملاقات کی اور شاہ چھپربند برادری کو کاسٹ والیڈیٹی میں شامل کیا جائے ان کا مطالبہ دہرایا ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے ریاستی وزیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم شاہ برادری کا شمار مالی طور پر کمزور طبقات میں کیا جاتا ہے ۔ اس طبقہ کی مالی حالت بہتر نا ہونے سے تعلیمی میدان میں پچھڑا ہوا ہے ۔ اس طبقہ کو منظم کرنے کے لئے سرکار نے 1978 میں ایک سرکاری جی آر جاری کیا تھا ۔ اس کے مطابق اس طبقہ کا مقام کاسٹ والیڈیٹی کی فہرست میں 14ویں مقام پر ہے ۔ مگر سرکار نے اپنے جی آر میں صرف چھپربند الفاظ کو شامل کیا شاہ فقیر لفظ کو شامل نہیں کیا اس لئے شاہ برادری کو کاسٹ والیڈیٹی سرٹیفکیٹ کے لئے افسران لفظ چھپربند لکھا ہوا کاغذ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اس تعلق سے ہم نے کئی اندولن کئے جسے ریاستی سرکار نے مانتے ہوئے 1991 میں شاہ برادری کو انصاف دلانے کیلئے کوشش کی ۔ کئی لوگوں کو اس کا فائدہ ہوا ۔ اس کے لئے بقائدہ ایک نیا جی آر جاری کیا جائے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے اس مطالبے پر ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ سے کہا کہ آپ گزشتہ کئی سالوں سے شاہ چھپربند برادری کو کاسٹ والیڈیٹی کے لئے مجھ سے ملاقات کر کے مطالبہ کر رہے ہیں ۔ آپ کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے مختصر عرصے میں اسے نافذ کر دیا جائے گا ۔ شاہ چھپربند برادری کو کاسٹ والیڈیٹی میں شامل کئے جانے پر شاہ چھپربند برادری میں خوشی کا ماحول ہے اور ہر کسی کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا دا رہا ہے ۔
No comments:
Post a Comment