Thursday, 2 September 2021

دارالسلام اسلام آباد میں ہنگامی میٹنگ سے مجلس شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز کا پارٹی ورکروں ہمدردوں سے خطاب

دارالسلام اسلام آباد میں ہنگامی میٹنگ سے مجلس شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز کا پارٹی ورکروں ہمدردوں سے خطاب


 10 ستمبر کو مجلس اتحاد المسلمین کا حبیب لانس میں شہری اجلاس کا اعلان

مالیگاٶں / بروز بدھ رات میں نو بجے دارالسلام اسلام آباد میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد انیس ویڈیو والا کی صدارت میں منعقد کی گئی. جس میں شہر کے شرکردہ افراد نے شرکت کی اس پر ہجوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے حیدرآباد دورے کی تفصیلات پارٹی ورکروں کو بتائی.انہوں نے کہا کہ اب یہاں سے مجلس کے  ہر فیصلے کو کور کمیٹی یا پارلیمنٹری بورڈ ورکروں کے مشورے سے ہی کیا جائے گا. مجلس کے چاھنے والوں کی ایک بڑی تعداد شہر میں موجود ہیں. مجلس مجلس سے محبت کا اثر ہے کہ مجلس طاقتور ہو چکی ہے. مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ایک لاکھ سترہ ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئے ووٹروں نے مجلس کے ورکروں کی ہمت اور کوششوں سے پر ہی اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کیا. مجلس کا اثر ورکروں سے ہی لیڈروں کے اندر آتا ہے. ورکروں کے بغیر کوئی لیڈر لیڈر نہیں ہوتا. اسمبلی ایام میں مجلس کے ورکروں نے ہمت اور حوصلہ کے ساتھ مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کا ساتھ دیا. عبدالماک کے ساتھ پورے الیکشنی دنوں ٹوویلہر پر مفتی صاحب ہر جگہ پہنچے. یہ ہمارے جواں ہمت ورکروں کی محنت کا کمال تھا. اب ہر فیصلہ ورکروں. ہمدردوں. ذمہ داروں کے مشورے سے ہوگا. مجلس کا اپنا نظریہ ہے ہمارے نظریہ سے اتفاق رکھنے والوں کو آنے والے کارپوریشن الیکشن میں ساتھ لیا جائے گا. آنے والے دس ستمبر کو مجلس اتحاد المسلمین کا حبیب لانس نورنگ کالونی 60 فٹی روڈ پر شام سات بجے سے دس بجے تک  ایک شہری اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا. دس ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں آنے والے کارپوریشن الیکشن کا بگل بجایا جائے گا. جس میں ہر فرد جو اپنے طریقے پر سماجی خدمات میں رکارڈ رکھتا ہو اس کو شامل کیا جائے گا ہر کاروباری سے لیکر دینی. ملی. سماجی. خدمات میں کام کرنے والوں کو ساتھ لیکر سیکولر کور کمیٹی بنائی جائے گی. جہاں ڈاکٹر. ٹیچر. موبائل سے لیکر سائیکل کا کاروبار کرنے والوں کو بھی موقع دیا جائے گا. آخر میں ڈاکٹر خالد پرویز نے ورکروں سے گزارش کی ہیکہ آنے والے دس ستمبر کو مجلس کے ہونے والے اجلاس کو شریک ہوکر کامیاب بنائے.
 اللہ تعالیٰ نے چاھا تو اسمبلی کی طرح کارپوریشن الیکشن میں بھی مجلس کی طاقت میں اضافہ ہو گا. اس ہنگامی میٹنگ میں ڈاکٹر خالد کے علاوہ انیس ماسٹر. شہراب اعظمی. سابق کارپوریٹر یوسف بھورے خان. معاون کارپوریٹر لئیق حاجی غازی امان اللہ. فاروق لالہ. اسراعیل اسو. ماسٹر الیاس. سمیر سر. انیس سر. جمال ناصر. اشتیاق قریشی. محمد سلمان.چھوٹا عتیق. کے علاوہ سینکڑوں ہمدردان مجلس اتحاد المسلمین موجود تھے.. 

قائدو سالار مجلس میڈیا سیل

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...