معمارانِ قوم کو یوم اساتذہ مبارک ہو ۔۔۔ رکن اسمبلی
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
5 ستمبر آزاد ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کا یوم پیدائش جو کہ ایک استاد کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے زبردست حامی رہے اور تعلیم سے موصوف کو خصوصی لگاؤ تھا ۔انہیں کی گراں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں 5 ستمبر کو ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
اچھے و بہتر معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اساتذہ پوری قوم کے معمار ہیں نسلیں در نسلیں ان ہی کی زیر نگرانی پروان چڑھتی ہیں ۔
کلام ربانی قرآن مجید کا پہلا لفظ اقراء تعلیم اور تعلّم کی تفسیرکو بیان کرتا ہے دنیائے انسانیت کے معلم اعلٰی خاتم الانبیاء جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : علم سیکھو اور علم کے لیے سکِینت اور وقار سیکھو اور جس سے علم حاصل کرو اس سے تواضع سے پیش آؤ (طبرانی)
جس سے اساتذہ کی خصوصی اہمیت مقام و مرتبہ کا علم ہوتا ہے ۔
شہر عزیز و ملک کے سبھی اساتذہ کو یوم اساتذہ کی پُر خلوص مبارکباد کیساتھ نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالٰی ہمارے اساتذہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آخرت میں کامیاب و کامران فرمائے۔ آمین ثم آمین
منجانب :
قائد و سالار مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب
قائد و سالار واٹس ایپ گروپ
قائد و سالار مجلس میڈیا سیل مالیگاؤں
No comments:
Post a Comment