Friday, 3 September 2021

رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کـی ہدایـت پـر دھـولیـہ مجلـس اتحـاد المسلمیـن کـے وفـد کا سـول اسپتـال کـی ڈیـن پلّـوی ساپـڑے کـو میمـورنـڈم

شہـر کـے سـول اسپتـال میـں صفـائی ابھیـان چلـواکـر لگـے ہوئـے کـوڑا کـرکـٹ کـے انبـار کا خاتـمہ کیـا جـائـے 

رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کـی ہدایـت پـر دھـولیـہ مجلـس اتحـاد المسلمیـن کـے وفـد کا سـول اسپتـال کـی ڈیـن پلّـوی ساپـڑے کـو میمـورنـڈم 
دھولیہ
3 ستمبر 2021
دھولیہ شہر کے سول اسپتال میں ان دنوں کوڑا کرکٹ کا انبار لگا ہوا ہے ۔ اسپتال کے ہر وارڈ میں پڑے ہوئے کچروں کے انبار سے اٹھنے والی بدبو سے مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے رکنے والے ان کے رشتے داروں کا وہاں ٹھہرنا مشکل ہو چکا ہے ۔ کچروں کے انبار سے طرح طرح کی بیماریوں کے جنم لینے کا خطرہ لاحق رہتا  ہے ‌۔ آج اسی سلسلے میں شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی ہدایت پر دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کا وفد شہر صدر نور محمد شیخ کی قیادت میں سول اسپتال کی ڈین پلوی ساپڑے سے مل کر سول اسپتال میں صفائی ابھیان چلواکر اسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا ۔ وفد میں شامل مجلس کے اہم رکن صابر پترکار اور خواتین یونٹ ضلع صدر دیتا میڈم نے اسپتال کی تمام مشکلات سے ڈین میڈم کو آگاہ کیا ۔ آج سول اسپتال میں ڈین میڈم سے ملاقات کے وقت مجلس کے ضلع صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، خواتین یونٹ ضلع صدر دیتا میڈم ، شہر صدر فاطمہ میڈم  ، مجلس کے اہم رکن صابر پترکار ، ساجد سائی ، آمر پٹھان ، وسیم اکرم ، سعود سردار ، شعیب ملا ، وسیم پنجاری ،  حلیم شمس الدین انصاری ،  راجو لیڈر ، جنید پٹھان ، شاہ رخ قریشی موجود تھے

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...