Tuesday, 14 September 2021

تعلیمی وتربیتی اجلاس برائے فارغین معہد ملت کے لئے تشہیری مہم کا آغاز

تعلیمی وتربیتی اجلاس برائے فارغین معہد ملت کے لئے تشہیری مہم کا آغاز
معہد ملت کے زیر اہتمام حضرت مولاناقاضی عبدالاحدازہری صاحب دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی،مولانا محمد ادریس عقیل ملی و مولانا سعید احمد ملی صاحبان کی زیر نگرانی ۲۳؍ ستمبر بروز جمعرات ایک اجلاس عام بعنوان’’تعلیمی وتربیتی اجلاس برائے فارغین معہد ملت‘‘ منعقد کیا جارہا ہے، جس میں اب تک کے معہد ملت کے تمام شعبہ جات (حفظ، عالمیت، ا فتاء وتفسیر) سے فارغ ہونے والے حفاظ ، علماء ومفتیان عظام مدعو ہیں، جنہیں پروگرام کے متعلق کلی معلومات فراہم کرنا اور ان تک پہنچ کراجلاس کی غرض وغایت اور مقصد بتانااور اجلاس میں شرکت پر آمادہ کرنا ہے،اس غرض سے مقامی اور بیرونی ملاقاتیں اور دورے کئے جارہے ہیں۔
 الحمدللہ مورخہ ۱۲؍ستمبر بروز اتوار حضرت مولانا سعیداحمدملی صاحب دامت برکاتہم کی رفاقت میں ایک قافلہ ساڑھے بارہ بجے ،پیٹھن،شیوگائوںواطراف کے ملی فارغین سے ملاقات کرنے کےلئے معہد ملت سے روانہ ہوا،دوپہر تین بجے کے قریب ایولہ میں تھوڑی دیر کے لئے قیام رہا مولوی جمیل احمد ملی صاحب کے مکان پر پر تکلف طعام کا نظم رہا، مولوی جمیل اور اہل خانہ سے ملاقات کے بعد یہ قافلہ پیٹھن کےلئے روانہ ہوا،، مغرب کی نماز کے بعدہم لوگ مدرسہ معز العلوم پیٹھن (ضلع اورنگ آباد) پہنچے۔اساتذہ مدرسہ معز العلوم ودیگر فارغین سے سرسری ملاقاتیں ہوئیں، مورخہ ۱۳ستمبر بروز پیرصبح گیارہ بجے پیٹھن و اطراف کے تمام ملی فارغین کو مدسہ معز العلوم پیٹھن میں جمع کیا گیا۔قرآن پاک کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا، مفتی عبدالرزاق ملی صاحب حفظہ اللہ (ناظم مدرسہ معز العلوم پیٹھن) نے افتتاحی گفتگومیں وفد کے آنے کا مقصد واضاحت کے ساتھ سامعین کے گوش گزار کیا ، بعدہ مفتی مہاراشٹر، صدرالمفتی معہدملت، استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مفتی سراج احمد صاحب مدظلہ العالی نے نہایت ہی اچھوتے انداز میں تاریخ کے حوالوں سے علماء کے کردار کو پیش کیا کہ جب بھی مشکل حالات امت مسلمہ پر آئے کس طرح انہوں نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، مفتی صاحب نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب کے بعد قاری الطاف حسین ملی صاحب حفظہ اللہ نے پیٹھن واطراف کے ملی فارغین سے خطاب فرمایا اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد دلایا، حالات کے پیش نظر ۲۳؍ تاریخ کے دینی وتربیتی اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا، نیز تمام ملی فارغین کو اس اجلاس میں شرکت کرنے کی خصوصی درخواست کی جس پر تمام فارغین نے بخوشی اور اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پروگرام میں شرکت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدہ راقم الحروف (محمد عابد ملی ندوی) نے آن لائن فارم کی تفصیل بتلائی اور فارم پر کرنے کرنے کے طریقہ کار کو وضاحت سے بتایا بعدہٗ میر کارواں حضرت مولانا سعید احمد ملی صاحب دامت برکاتہم نے تمام ملی فارغین کو اپنے ہاتھوں سے دعوتنامہ تقسیم کیا، حضرت قاری صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا،مدرسہ معز العلوم پیٹھن کے ٹرسٹیوں کی جانب سے تمام ہی پرواگرام میں شامل ملی فارغین کے لئے کھانے کا نظم کیا گیا۔ ظہر کے بعد ملی قافلہ پیٹھن سے نکل کر شیوگائوں کی طرف کوچ کرگیا، تین بجے قافلہ جامع مسجد شیوگائوںپہنچا جہاں پہلے ہی سے مدرسہ ریاض العلوم جامع مسجدمیں شیوگائوں واطراف کے ملی فارغین کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، مولانا عابد ملی (مدرسہ ریاض العلوم شیوگائوں) نے پروگرام کی غرض وغایت کو ملی فارغین کو بتایا بعدہ مفتی سراج احمدملی صاحب نے اپنی گفتگو میں فرمایا آج اس ملک میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے والے، ننگے دھڑنگے رہنے والے،جانوروں کے پیشاب پینے والے جس طریقے سے اس ملک کی انسانیت خصوصیا مسلمانوں کو پریشان کررہے ہیں ، اسی کی فکر لیکر مادر علمی نے تمام ملی فارغین کو اکٹھا کرنا چاہا،ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب لاک ڈائون ہوا ہے تمام تعلیم گاہیں تعطل کا شکار ہیں،اورحکومت کا صاف مقصد اس سے سمجھ میں آرہا ہے کہ یہ تمام ہندوستانیوں کو جاہل بنانااور بے ہنر کردینا چاہتے ہیں۔ پہلے کبھی ہندوستان انگریزوں کا غلام تھا اب ان کا غلام ہوگیا ہے۔ مفتی صاحب کے خطاب کے بعد قاری صاحب نے اپنی گفتگو میں فارغین معہد کے دل کو جھنجوڑا اور دین کی بقا اور اسلام کی نشرواشاعت کے سلسلے میں بہتر انداز میں گفتگو فرمائی، بعدہٗ راقم الحروف (محمد عابدملی ندوی) نے تمام فارغین کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کےلئے آن لائن فارم کو پر کرنے اور طریقہ کارکو مکمل طور سے بتایا۔ اس کے بعد صدر عالی قدر وسفر کے امیر حضرت مولانا سعید احمد ملی صاحب کے ہاتھوں تمام ملی فارغین کو دعوتنامہ تقسیم کیا گیا،قاری الطاف حسین ملی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ عصر کی نماز کے بعد کھانے سے فارغ ہوکر قافلہ شیوگائوں سے نکل کر اپنے مقام کی طرف رواں دواں ہوا۔ اور تقریبا ایک بجے حضرت مولاناسعید احمد ملی صاحب کی امارت میں یہ قافلہ مالیگائوں پہنچا۔ اس قافلے میں مولانا سعید احمد ملی،مفتی سراج احمد ملی، قاری الطاف حسین ملی، راقم الحروف (محمد عابد ملی ندوی)  کے علاوہ حافظ فہیم احمد ملی ، حافظ حامد حسین ملی اور مولوی زبیر احمد ملی شامل تھے۔ 
*فقط: مولانا محمد عابد ملی ندوی (انچارج ادارۂ امتحان دینیات،معہد ملت،مالیگاوں)*

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...