میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے فنڈ سے شہر میں تعمیری کام جاری
مالیگاؤں شہر کی سب سے زیادہ اہم سب سے زیادہ استعمال ہونے والی آگرہ روڈ جس کا تعمیری کام کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے ہورہا ہے سخاوت ہوٹل سے لیکر نور باغ گیٹ تک ایک جانب کام مکمل ہوچکا ہے جلد ہی دوسری جانب کا کام بھی شروع کیا جائے گا اسی طرح مالیگاؤں شہر کی میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے فنڈ سے کئی علاقوں میں تعمیری کام ہوچکے ہیں اور الحمد للّہ اب بھی کام جاری ہیں
میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے اپنا خصوصی فنڈ کئی علاقوں کے کارپوریٹروں کو دیا تاکہ عوام کا کام ہوسکے علاوہ ازیں آج بروز اتوار دوپہر 12 بجے قمرالنساء نور اللّہ (پپو اناؤنسر) کے فنڈ سے 37 لاکھ روپئے تخمینہ سے جونی تاج ہوٹل کے سامنے کا روڈ، ایم کے آٹو پارٹس سے لیکر کارنر تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح میئر طاہرہ شیخ صاحبہ و عمران بھائی کے ہاتھوں عمل میں آیا
اس روڈ پر بڑی گاڑیوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے سابقہ دور کی یہ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی لیکن الحمد للّہ کانگریس پارٹی کی بدولت اس روڈ کا کام بھی ہوا اور ہمیشہ کی طرح شیخ رشید خانوادہ نے ہی کام کرکے دکھایا
اس افتتاحی تقریب میں کارپوریٹر فقیر محمد، عقیل ٹھیکیدار، ایم ایم خان، اسحاق بابا پرویز بھائی کے علاوہ محلہ کے سرکردہ افراد شامل تھے
No comments:
Post a Comment