میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے فنڈ سے ایک اور تعمیری کام میں اضافہ
25 لاکھ روپئے کی لاگت سے سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح
مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کی میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے دور اقتدار میں کانگریس پارٹی نے کئی تعمیری کام کئے جس میں سب سے اہم کام آگرہ روڈ کی تعمیر کا ہے جو الحمداللّہ نور باغ گیٹ تک تعمیر ہوچکا ہے جلد ہی دوسری جانب سے بھی روڈ کا کام شروع کیا جائے گا
جس طرح وارڈ نمبر 3 میں کئی اہم سڑکوں کے کام ہوئے اسی طرح میئر صاحبہ نے وارڈ نمبر 4 میں بھی اپنا فنڈ فراہم کیا اور اسی فنڈ سے آج بروز اتوار دوپہر 2 بجے 25 لاکھ روپئے میئر فنڈ سے بھارت دودھ ڈیری سے ثاقب نوری کے مکان اور جعفر نگر پاٹ کیبل تک سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے دست مبارک سے کیا گیا
اس افتتاحی تقریب کے موقع پر المقام اپارٹمنٹ کے اراکین کی جانب سے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ، عمران بھائی اور کارپوریٹر عزیز مُلّا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر عمران بھائی نے بتایا کہ اس روڈ کے لئے ثاقب نوری اور افضل مرزا ان دونوں صاحبان نے کافی کوشش کی ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ روڈ کا کام ختم ہونے کے بعد کم از کم دس دن اس روڈ کو بند رکھنے سے یہ سالوں قائم رہے گی اور اگر آپ کو اس کام کی کوالٹی کو لیکر کسی طرح کی کوئی شکایت ہوتو یہاں کے ذمہ داران سے رابطہ کریں ان شاء اللّہ کام اے ون کوالٹی کا ہوگا
اس افتتاحی تقریب میں کارپوریٹر عزیز مُلّا، ثاقب نوری، افضل مرزا، وسیم نادر، کلیم سائیکل والے، ریاض بھائی، مشرف بھائی کے علاوہ وارڈ نمبر 4 کے سرکردہ مرد و خواتین شامل تھے
No comments:
Post a Comment