Tuesday, 7 September 2021

10 ســـــــتمبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے _شہید عــــبدالــــــحمید روڑ چلئے_چھتری آندولن میں چلئے

شـــــہید عـــبدالحمید روڑ کا بھیانک المیہ۔ اب آندولن میں تبدیل  

چھتری آندولن میں چلئے
جنتادل سیکولر کی آواز
چلئے  چلئے  چلئے 
10 ســـــــتمبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے 
_شہید عــــبدالــــــحمید روڑ چلئے_
چھتری آندولن میں چلئے

شہید عبدالحمید ہم شرمندہ ہے

روڑ بنانے والے ابھی زندہ ہے
10 ستمبر پرم ویر شہید عبدالحمید کی یوم شہادت کے موقع پر دوپہر تین بجے نورالسلام مسجد کے پاس 
شہید عبدالحمید (کُسمبا) روڑ پر جنتادل سیکولر کی جانب سے احتجاجی چھتری آندو لن
آج بروز منگل 7 ستمبر شہید عبدالحمید (کُسمبا) روڑ کی تعمیر کے سوال پر اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی جانب سے کارپوریشن کمشنر سے لیکر پولیس کے اعلی حکام کو لیٹر دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ شہید عبدالحمید (کسمبا) روڑ کی تعمیر کے سوال پر اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ کی جانب سے کارپوریشن کمشنر سے لیکر حکومت کے اعلی حکام پولیس ڈپارمنٹ سمیت 12 اگست 2021 کو مانگ کی گئی تھی کے کسمبا دیہات سے جس طریقے سے نیشنل ہائے وے کا سمنٹ کانکریٹ کے روڑ کا کام کیا گیا اور وہ کام ملن ہوٹل کے پاس روک دیا گیا جب کے وہ نیشنل ہائے وے روڑ کی تعمیر ہورہی تھی اور جس کے ذریعے باہر کی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ہونا ہے لیکن مالیگاؤں شہر کی عوام کے ساتھ فرقہ پرستی اور تعصب پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے اور ہمارے شہر کے بدعنوانیوں میں ملوث لیڈران کی ملی بھگت سے شہید عبدالحمید ( کسمبا ) روڑ کے کانکریٹ کے کام کو ملن ہوٹل کے پاس روک دیا گیا, جب کے کانکریٹ روڑ کی تعمیر (کسمبا ) سے لیکر مالیگاؤں شہر کے نئے بس اسٹینڈ تک ہونا تھی لیکن شہر مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ کھلی فرقہ پرستی کا ثبوت دیا گیا جس کے خلاف 12 اگست کو شان ہند نہال احمد صاحب کی جانب سے لیٹر دینے کے باوجود بھی کارپوریشن کمشنر سے لیکر دیگر ادھیکاریوں کی جانب سے بھی شہید عبدالحمید (کسمبا ) روڑ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور اسی ایام میں شہید عبدالحمید روڑ درستی کے نام پر کارپوریشن میئر کی جانب سے قریب 80 لاکھ روپیہ روڑ پر خرچ کے نام پر ٹھیکے داری کی گئی اور چند ہی دنوں میں شہید عبدالحمید روڑ کا 80 لاکھ روپیہ مٹی میں مل گیا اور روزانہ کئی حادثات ہورہے ہیں بڑی گاڑیاں روڑ پر دھنس رہی ہے آج لیٹر میں اس بات کا خلاصہ کیا گیا ہے کہ راستوں پر پتھر اور مٹی نا ڈالی جائے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ چکا ہے اگر کوئی ناگہانی حادثہ ہوتا ہے تو تمام تر ذمے داری کارپوریشن کمشنر اور دیگر ادھیکاریوں کے سپرد ہوگی 
شہید عبدالحمید روڑ جو ادھوری بنائی گئی ہے ملن ہوٹل سے لیکر نئے بس اسٹینڈ تک مکمل سمیٹ کانکریٹ کی روڑ بنائی جائے اسی سوال پر جنتادل سیکولر ورکروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی قیادت میں نورالسلام مسجد شہید عبدالحمید( کسمبا) روڑ پر چھتری آندولن کیا جائے گا آندولن میں شامل تمام افراد کو چھتری لانا لازمی ہوگا ایسے راستے کی تعمیر کے نام پر ہمارے ملک کے ویر جانباز وہ شہید عبدالحمید کا مذاق اڑیا جارہا ہے جنھوں نے اپنے ملک کی آن بان شان کیلئے اپنی جان دے کر شہید ہوگئے اور ان کی شہادت کے موقع پر شہید عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 10 ستمبر ان کی شہادت کے موقے پر دوپہر تین بجے چھتری آندولن کیا جائے گا  
سنہء 1965 کی ہند پاک جنگ میں پاکستانی فوجیوں کے درگت نکالنے والے مادر وطن کے جانباز سپاہی , پرم ویر چکر , سمر سیوا میڈل , رکشا میڈل اور فوجی سیوا میڈل اعزاز یافتہ ویر شہید عبدالحمید ملک دشمن طاقتوں کے سامنے اپنی جواں مردی اور عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور گنّے کے کھیتوں میں توپ داغنے والی بندوقوں کو کچھ اس طرح نصب کر دیا کہ پاکستانی فوجی اسے دیکھ ہی نہیں سکتے تھے, جب پاکستانی ٹینک نزدیک آئے تو ان پر اکیلے ہی شہید عبدالحمید نے حملہ کیا اور 3 پیٹن ٹینکوں کو نست و نابود کردیا ,
اور وہ 10 ستمبر کا ہی دن تھا جب پاکستانی فوجیوں کے سامنے اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویر شہید عبدالحمید نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کرتے ہوئے شہید ہوگئے ۔۔۔

شہید عبدالحمید کی آن بان شان اور ان کی شہادت کے موقع پر بدعنوانوں کو سبق سکھانے کیلئے اس آندولن میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں ۔۔ 

پریس ریلیز 

شیخ انیس مستری

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...