Monday, 30 August 2021

مردہ کارپوریشن، بے حس لیڈران، شہر کی قسمت پر افسوس

مردہ کارپوریشن، بے حس لیڈران، شہر کی قسمت پر افسوس
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 
(پریس ریلیز) اسمبلی الیکشن سے قبل تمام لیڈران کی باتیں سننے کے بعد ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے پورے مالیگاؤں شہر میں سونے چاندی کی سڑکیں بنائی جائے گی ہر محلّے میں بچوں کے لیے گارڈن، ہاسپٹل، کالج ہونگے اور مزدوروں کو شاید گھر بیٹھے مزدوری پہنچادی جائے گی بے روزگاروں کو روزگار مہیا کروایا جائے گا وغیرہ وغیرہ مگر افسوس مردہ کارپوریشن اور بے حس لیڈران پر! قلبِ شہر کی انتہائی مصروف ترین سڑک آگرہ روڈ جسے ہمیشہ صرف اپنی بینک بیلنس کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے تمام لیڈران صرف اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کسی بھی لیڈر نے اس روڈ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہر مرتبہ گھٹیا کوالٹی کا کام، پیچ ورک کے نام پر بِل نِکال لیا جاتا ہے عوام کے پیسوں کو کُھلے عام لوٹا جاتا ہے آگرہ روڈ کا کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے ایسا لگتا ہے جیسے کارپوریشن الیکشن کا انتظار کیا جارہا ہے بارش کی وجہ سے روڈ کا برا حال ہو چکا ہے اکثر ہاسپٹل اسی روڈ پر ہیں مریضوں کو آنے جانے میں بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیا آپ کا اور آپ کے بچّوں کا گزر آگرہ روڈ سے نہیں ہوتا؟ اُنھیں سے پوچھ لو عوام کو اور معصوم بچّوں، بزرگوں کو اس روڈ سے گزرنا کتنا دشوار ہے کتنی تکلیف ہوتی ہیں راستے پر بڑے بڑے جانلیوہ گھڑے پڑچُکے ہیں پانی بھر جانے سے گھڑے دکھائی نہیں دیتے جس کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں اسی کے ساتھ برسوں سے جاری بِرج کا کام بھی کسی عذاب سے کم نہیں والدین تو ڈر کے مارے بچّوں کو آگرہ روڈ پر جانے کے لئے منع کرتے ہیں اس ڈر سے کہ شاید میرے لاڈلے کا ایکسیڈنٹ نا ہوجائے بچّوں کے سر پر کفن باندھ کر اسکول و دیگر کام کے لیے بھیجا جاتا ہے آپ کے پورے گھر کے افراد کا گزر بھی اسی آگرہ روڈ سے ہوتا ہیں کیا آپ کو دکھائی نہیں دیتا اسی طرح شہر کی دیگر شاہراہوں کا بھی یہی حال ہے مالیگاؤں کارپوریشن تو جیسے مردہ ہوچکی ہے کوئی بولنے والا ہی نہیں ہے ہمارے لیڈران کا دبدبہ کارپوریشن سے ختم ہوچکا ہے مخلص، تعلیم یافتہ، ایماندار، بےباک لوگوں کو کارپوریشن میں بھیجا ہی نہیں جاتا یا پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا یہی ہے کہ ذیادہ تر کام دوسرے علاقوں میں کیا جاتا ہے افسوس ہمارے شہر کے مسلم لیڈران پر.....!

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...