آپ کو کامیاب ہونا ہی ہے اگر آپ نے دل سے محنت کی_
پندرہ اگست یوم آزادی کے دن دھولیہ شہر کی مشہور اسکول ایل ایم سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں یک روزہ تربیتی ورکشاپ میں مہمان لیکچرار مشہور صحافی و مدرس سید علی انجم سر نے طلباء کو تحریک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کامیاب ہونا ہے اگر آپ نے دل سے محنت کی.
15اگست 2021 کو دھولیہ شہر مشہور صحافی تواب انصاری، اسماعیل شاد سر اور دیگر معاونین کی مدد سے شہر دھولیہ کی مشہور ایل ایم . سردار کالج میں ٹی ای ٹی امتحان سے متعلق ایک یک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا. اس ورکشاپ میں انگریزی، ریاضی اردو اور دیگر مضامین کے متعلق رہنمائی کی گئی. انگریزی کے لیے عبدالحفیظ باغبان سر، ریاضی کے لیے انصاری عبدالقیوم سر اور دیگر مضامین کے لیے سید علی انجم رضوی صاحب نے اپنے بہترین انداز میں رہنمائی فرمائیں. ٹی ای ٹی کے نصاب، سوالات، مواد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی. امتحان کے مشکل سوالات کو آسان ٹپس کی مدد سے حل کرنے کا ہنر بتایا گیا. طلباء کی ایک بڑی تعداد توجہ کے ساتھ ہمہ گوش رہے اور اپنی کامیابی کے گُر کو سیکھنے کی امید پیدا کرتے رہے.
اس تربیتی پروگرام کی صدارت میں اسکول ہذاکے صدر انصاری عقیل احمد صاحب نے فرمائی. اغراض و مقاصد تواب انصاری صاحب نے پیش کیا. مہمانوں میں انصاری ناہید آپا( سردار اسکول مالیگاؤں ) اسرار احمد ممبئی، حامد حسن سر، زاہد امین سر(رسائٹ ٹوڈے ) ندیم خان سر (حرا اسکول).و دیگر اساتذہ کرام شامل رہے. رسم شکریہ انقلاب اخبار کے شہر دھولیہ کے نمائندے اسماعیل شاد صاحب نے انجام دی. انتظامیہ میں الیاس سر، سید ذاکر عباس صاحب، شیخ عبدالرؤف صاحب، عمران خان سر،شیخ ذاکر سراور دیگر معاونین بنفس نفیس شامل رہے. اس پروگرام سے قبل رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل پر ماہر تعلیم، کرئیر کونسلر اور ٹی ای ٹی کے متعلق اپنی بیباک رائے رکھنے والے سید علی انجم رضوی سر نے اپنی بات رکھی. ناظرین سے درخواست ہے کہ اس اہم. ویڈیو کو ہمارے یوٹیوب چینل رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل پر ضرور سماعت کریں.
بشکریہ.
زاہد امین سر
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل. مالیگاؤں
No comments:
Post a Comment