۱۵؍ اگست کو ٹیلر یونین کی نئی تحریک کا اعلان
مالیگائوں ٹیلر یونین جو گذشتہ دو سالوں سے اپنی سماجی و معاشی سرگرمیاں جاری کیے ہوئے ہے اس کی آفس اور ٹیلرنگ کارخانہ و گوڈائون کسمبا روڈ پر نئے بس اسٹینڈ کے قریب، ہاشمی دواخانہ کے بازو سے ہے۔ امسال یونین کی آفس پر ۱۵؍ اگست یوم آزادی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ صبح ۱۱؍ بجے پرچم کشائی کرتے ہوئے جھنڈے کو سلامی دی گئی۔ اس کے بعد ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت آصف بھائی (ناز کلیکشن) نے کی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر الطاف حسین محمد صدیق (انچارج اسکول نمبر ۶۲)، عمران ٹیلر، وسیم احمد، مہرالنساء آپا، رومانہ آپا اور فریدہ آپا موجود تھے۔
اس موقع پر مالیگائوں ٹیلر یونین کے صدر انصاری قطب الدین ببو ماسٹر نے کہا کہ گذشتہ چار ماہ سے یونین کی معرفت خواتین اور لڑکیوں کو مفت میں جینٹس کپڑوں کی سلائی کا نظم کیا گیا ہے۔ کواتینی بہت ہی دل جوئی کے ساتھ ٹیلرنگ کام سیکھ رہی ہیں اور الحمدللہ ان کی تعداد سو تک پہنچ چکی ہے۔ یہ خواتین جلد ہی پورا ہنر سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گی۔ ببو ماسٹر نے مزید کہا کہ اردو پرائمری اسکولوں میں داخلے کم ہونے کی بناء پر اسکولیں بند ہونے کی کگار پر آ گئی ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں کا بول بالا ہے اور پرائیویٹ اسکولیں من مانی فیس وصول کر رہے ہیں اور ایسے میں پرائمری اسکولوں کے ٹیچرس بھیی اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ پرائیویٹ اسکولوں میں کروا رہے ہیں۔ یہ اپنے پیشے سے غداری کے مترادف ہے۔ پرائمری ٹیچروں کو بھی اپنے بچوں کا داخلہ میونسپل پرائمری اسکولوں میں کروانا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آج ۱۵؍ اگست کے دن اعلان کیا جاتا ہے کہ مالیگائوں ٹیلر یونین اس کا سخت آبجکشن لے گی اور ایسے پرائمری ٹیچروں کے خلاف تحریک کا راستہ اپنایا جائیگا۔ دھرنا آندولن کیا جائے گا۔
مہمان خصوصی اور اردو اسکول نمبر ۶۲ کے انچارج جناب الطاف حسین صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ ببو ماسٹر صاحب کو کہنا صحیح ہے کہ جو پرائمری ٹیچر اپنے بچوں کا داخلہ پرائیویٹ اسکولوں میں کرواتا ہے وہ اپنے پیشے سے غداری کرتا ہے۔ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری پرائمری اسکول میں کریں اور تعلیم کا نظام درست کریں۔ اس معاملے میں ارباب اقتدار اور سیاسی لوگ بھی تعلیمی معاملات میں اپنی ٹانگ اڑا رہے ہیں۔ مداخلت کی بناء پر تعلیمی ماحول میں اثر آ رہا ہے لہٰذا تعلیمی معاملات میں سیاسی لوگوں کی مداخلت کو روکنا ضروری ہے۔
اس کامیاب پروگرام کی نظامت ٹیلر یونین کے اہم رکن عارف انجم نے کی اور یونین کے عتیق ماسٹر (ٹاپ ٹیلر)، شفیق بھائی، تبسم آراء افضال احمد، فرزانہ شیخ اشرف وغیرہ نے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے انتھک محنت و جدوجہد کی۔
فقط: انصاری قطب الدین (ببو ماسٹر)، صدرو اراکین مالیگائوں ٹیلر یونین، مالیگائوں
No comments:
Post a Comment