جنتادل سیکولر کا صدارتی اجلاس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، کئی سرکردہ شخصیات، نوجوانوں و کلبوں اداروں کا جنتادل سیکولر میں شمولیت کا امکان
ادارہ القاسم کی جانب سے منعقد میٹنگ میں کئی اداروں کی شرکت
گذشتہ دنوں کرانتی دن کے موقع پر جیسے ہی جنتادل سیکولر کی جانب سے صدر کے انتخاب کا اعلان ہوا مانو جیسے شہر بھر میں انقلاب (کرانتی) کی لہر دوڑ پڑی. نوجوان نسل، تعلیم یافتہ و شہر کی بھلائی کی سوچ و فکر رکھنے والے سرکردہ افراد کو ایک اُمید بندھ گئی کے بدعنوانی، ظلم زیادتی، فرقہ پرستی، غنڈہ گردی، نشیلی ادویات کی فروختگی، عوام کے گاڑھے پسینے کی لوٹ مار کے خلاف ماضی میں ساتھی نہال احمد صاحب کے وقت کی طرح شہر میں اب ضرور ایک انقلاب (کرانتی) لانے کا کام جنتادل سیکولر کا نومنتخب صدر کرے گا. چونکہ اعلان کے مطابق 3 ستمبر بروز جمعہ بنکر لانس انصار جماعت خانے میں ایک اجلاس میں جنتادل سیکولر کے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا.اس اجلاس کو کامیاب بنانے اور جنتادل سیکولر کی طاقت کا دائرہ وسیع کرنے کی سوچ و فکر کے ساتھ کل رات 10 بجے حبیب لانس میں ادارہ القاسم کے روح رواں فعال سماجی خادم مسیح اللہ بیسٹ و عہدیداران، اراکین کی جانب سے میٹنگ رکھی گئی. جس میں حسن پورہ، عبداللہ نگر، گولڈن نگر، رضا پورہ، نئی بستی کے درجنوں اداروں کلبوں نے اور اہم شخصیات نے شرکت کی. میٹنگ کی صدارت جناب صادق بھائی (صدر الفراز سوسائٹی) نے ادا کی. مذکورہ میٹنگ میں صابر ٹیلر، مدثر حسین گڈو، صغیر آرٹس، شکیل کیسٹ والے، محمد وائرمین، محمود خالو، رضوان ہلال، باقر خان، امان اللہ، نوید راجہ، محمد سلطان تانے ماما، شہزاد ماسٹر، انیس سائیکل والے، امتیاز مکھن حاجی، علی حسن، انیس احمد (صدر الوطن سوسائٹی)، عتیق ہوٹل والے اینڈ گروپ، حبیب ہوٹل والے اینڈ گروپ، شیخ انیس مستری، عبدالرحمن انصاری، انصاری ابو شعیب نہالی، افتخار راشن والا، ابولیث انصاری، آفتاب عالم، عرفان کرسٹل، زبیر انصاری، شید ناصر، انس گلکسی، ساجد بھائی، اسماعیل بھائی، فیروز رچھ بھر، حنان سرکار، صدام بیگ، شارق عثمانی، ھارون ماسٹر، ساجد ہوٹل والے، خالد ماسٹر، امین کے پی، نفیس راجہ، فہیم احمد، شفیع اللہ، عمیر ملک، توحید، رمضان عباس کے علاوہ 7 رکنی جائزہ کمیٹی کے اراکین *ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب، حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے (سابق اولین ڈپٹی مئیر)، ڈاکٹر فیروز (سفینہ میڈیکل)، ناصر خان (کرانہ والے)، بھیا لال شاہ (سابق کارپوریٹر)، سہیل عبدالکریم، عارف حسین پاپاحاضر تھے. میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر جنتادل سیکولر کے نوجوان وکالت کی ڈگری رکھنے والے، دوراندیشی و حکمت سے اپنی بات منوانے والے سرگرم لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب موجود تھے. مقررین سہیل عبدالکریم، مدثر حسین گڈو، ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحبان نے اپنی تقاریر میں جنتادل سیکولر کی ماضی کی کارکردگی، حالیہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے 3 ستمبر کو ہونے والے جنتادل سیکولر کے صدر کا اجلاس کس طرح کامیاب ہو اس کا لائحہ عمل طئے کیا گیا ساتھ ہی مزید افراد کو جوڑنے کیلئے غور و خوض کیا گیا. میٹنگ کے اختتام کے بعد ادارہ القاسم کی جانب سے عشائیہ کا نظم کیا گیا تھا
No comments:
Post a Comment