Wednesday, 18 August 2021

‎دھولیـہ میـونسپـل کارپـوریـشن میـں ہو رہی بدعنـوانـی کو روکنـے کـے لئـے رکـن اسمبـلی فــاروق حــاجی انــور شـاہ کا اقـدام

گزشتــہ 2 سالـوں میـں دھولیـہ میـونسپـل کارپـوریـشن میـں کئـے گئـے تمـام کامـوں کـی انکـوائـری کریـں۔ وزیـر شہری ترقیات ایکناتھ شنــدے کا ناسـک ڈویـژنل کمشنــر کـو حکــم ۔۔

 دھولیـہ میـونسپـل کارپـوریـشن میـں ہو رہی بدعنـوانـی کو روکنـے کـے لئـے رکـن اسمبـلی  فــاروق حــاجی انــور شـاہ کا اقـدام ۔
 دھولیہ
 18 اگست 2021
  دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی رکن اسمبلی  فاروق حاجی انور شاہ کو بد عنوانی پر مبنی بہت سی سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ شہر کی آبادی تقریبا 4 لاکھ ہے ، لاک ڈاؤن کے دوران بھی کچرا جمع کرنے والی کمپنی جھوٹا داوا کر رہی تھی کہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 200 ٹن کچرا جمع ہے ۔ کچرے کا وزن بڑھانے کے لئے گھنٹہ گاڑی میں ریت ، ڈبر ، پتھر جیسی وزنی چیزیں ڈالی جاتی تھی   جس کی تصاویر اور ویڈیوز پرنٹ اور ایلکٹرانک میڈیا نے   شائع کی تھی ۔ دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے واٹر گراس کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سوئمبھو ٹرانسپورٹ نامی ایک اور کمپنی کو 60 فیصد اضافہ کرکے ٹھیکہ دیا ہے۔  پچھلا ریٹ 917 فی ٹن تھا لیکن نیا ریٹ 1625 فی ٹن کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ 10 فیصد سالانہ ہونے کی توقع ہے ، انتظامیہ نے معاہدے میں تقریبا 60 فیصد اضافہ کیا ہے۔  دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے موضوعاتی کام پر 7 سال کے لئے تقریباً  52،90،11،000 روپے  لاگت آئے گی ۔ سالانہ قریب قریب 53 کروڑ روپئے 15ویں وِِتر آیوگ سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کو حاصل ہوتا ہے جو اس سال حاصل نا یونے  سے دھولیہ مونسپل کارپوریشن کو اتنی رقم اپنی تجوری سے خرچ کرنی ہوگی ۔ دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے 2 مارچ 2020 سے 29 مئی تک  دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کچھ عہدیدار اور افسروں کی ملی بھگت سے 10 کروڑ روپئے کے بقایا جات ادا کیے ہیں جبکہ ملک اور ریاست کے تمام شہری کورونا جیسی سنگین بیماری کا سامنا کر رہے ہیں ۔ کوونا مہاماری کی بنا پر ملک اور ریاست مہاراشٹر مالی بحران کا شکار ہیں ریاستی حکومت وقتاً فوقتاً سرکْولر جاری کر رہی ہے۔ جن کی دھجیا اڑاتے ہوئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کئی بد عنوان عہیدے داران اور افسران ٹھیکیداوں کے بِل ادا کرنے کو ثواب کا کام مان ریے ہیں ۔ لاق ڈاؤن کے ایام میں دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے ایک کروڑ روپے مالیت کے بانس لگائےگئے جس میں بد عنوانی کا الزام رکن اسمبلی فاوق حاجی انور شا نے لگایا۔ اسی سلسلے میں آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے ممبئی منترالیہ میں شہری ترقی کے وزیر ایکناتھ شنڈے سے ملاقات کی اور گزشتہ دو سالوں میں کئے گئے بدعنوانی کے الزامات کو پڑھ کر سنایا جس پر شہری ترقی کے وزیر نے ناسک ڈویژنل کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان تمام بدعنوانیوں اور پچھلے دو سالوں میں کئے گئے تمام کاموں کی انکوائری کرے ۔

*HALEEM SHANSUDDIN*
aimim dhule distric president ( social media)
📞 8830022622

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...