Wednesday, 20 October 2021

جمیعت علماء سلیمانی چوک کے ذمے داران نے _جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس پر پہنچ کر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب کو مبارکباد پیش کی

جمیعت علماء سلیمانی چوک کے ذمے  داران نے
 _جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس پر پہنچ کر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب کو مبارکباد پیش کی

بروز منگل عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جمیعت علماء سلیمانی چوک کے زمہ داران قاری اخلاق احمد جمالی صاحب ، حافط عبدالعزیز رحمانی صاحب ، مفتی عبداللہ ہلال احمد صاحب ، مولانا احمد بن عبدالعزیز صاحب* جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس پر پہنچے اور جنتادل سیکولر جنرل سکریٹری تعلیم یافتہ نوجوان لیڈر *مستقیم ڈِگنیٹی صاحب* کو عوامی رابطہ آفس کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے شہری حالات پر سیر حاصل گفتگو کی 
جمیعت علماء کے زمہ داران نے شہر کے خراب راستوں اور دھول مٹی سے ہو رہی عوامی تکالیف کو اجاگر کیا اور امید کا اظہار کیا کہ جنتادل سیکولر کے تعلیم یافتہ لیڈران شہر کے انتہائی سلگتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھاںٔینگے
 
مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے کہا کہ آپ جیسے سوجھ بوجھ رکھنے والے اور عوامی خدمت کا جزبہ رکھنے والے لوگ اگر آگے آںینگے تو ضرور شہر کے مساںٔل حل ہونگے انشاءاللہ جلد ہی شھر کے تعلیم یافتہ سنجیدہ افراد کو ساتھ لے کر کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی جاے گی اور اہم راستوں کے گڑھوں اور دھول مٹی کا خاتمہ ہو اسکے لئے کوشش کی جائے گی
جمیعت علماء سلیمانی چوک کے زمہ داران نے کہا کہ شہر کے بہتر مستقبل کے لںے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھاے جانے والے ہر اقدامات پر ہم جنتا دل سیکولر کے ساتھ شانہ بشانہ رہینگے انشاءاللہ

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...