Thursday, 7 October 2021

شہر جمیعت العلما کے دھرنے کو مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں و شمالی مہاراشٹر کی مکمل حمایت


شہر جمیعت العلما کے دھرنے کو مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں و شمالی مہاراشٹر کی مکمل حمایت
مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری کے خلاف دھرنے میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں
”مجلس اتحادالمسلمین نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف میدانوں سے کر ایوانوں تک آواز بلند کی رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
(صدر مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر)
مالیگاٶں (7 اکتوبر) ۔ کل ھند مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں و شمالی مہاراشٹر مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری سمیت اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ناانصافی کے خلاف ہونے والے ہر احتجاج کے ساتھ ہے ۔ اقلیتوں کے حقوق اور ان پر ہونے والی ناانصافی اور مظالم کے خلاف مجلس اتحادالمسلمین ہمیشہ سینہ سپر رہی اور میدانوں سے لے کر ایوانوں تک آواز بلند کرتی آٸی ہے ۔ 
شہر جمیعت العلما مدنی روڈ نے مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری کے خلاف  8 اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک شہیدوں کی یادگار قدواٸی روڈ پر ایک احتجاجی دھرنے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں و شمالی مہاراشٹر اس احتجاجی دھرنے کو اپنی مکمل تاٸید و حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ اس طرح کا اعلان صدر مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے کیا ۔ 
 اسی کے ساتھ ڈاکٹر خالد پرویز نے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ  *”اپنے سیاسی ،سماجی ، مسلکی نفع و نقصان سے اوپر اٹھ کر قوم کے وسیع تر مفادات کے پیش نظر ظلم و ناانصافی کے خلاف پورے اتحاد کے ساتھ جمیعت العلما کے اس دھرنے کو اپنی تاٸید و حمایت دیں ۔ اور پوری طاقت کے ساتھ اس دھرنے میں شریک ہوکر ظلم و ناانصافی کے خلاف مجسم احتجاج کا حصہ بنیں 
المعلن ۔*رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز*
(صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر)

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...