Wednesday, 8 September 2021

بھـاؤ صـاحب ہیـرے میـڈیـکل کالـج اور جنـرل ہسپتـال میـں کئـے گئـے کرپشـن کـی تحقیقات کے لـئے جانـچ کمیٹـی تشـکیـل

بھـاؤ صـاحب ہیـرے میـڈیـکل کالـج اور جنـرل ہسپتـال میـں کئـے گئـے کرپشـن کـی تحقیقات کے لـئے جانـچ کمیٹـی تشـکیـل  ۔۔۔

 ریاستـی میڈیکل ایجوکیشن وزیـر امیـت دیشمـکھ سے رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کـی ملاقـات کے بعـد فیـصلہ ۔۔۔
 
 دھولیہ 
07 اگست 2021 
کورونا مہاماری کے دوران مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے کروڑوں کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود دھولیہ شہر کے بھاؤ صاحب ہیرے میڈیکل کالج اور جنرل اسپتال کے مریض سہولیات سے محروم تھے ۔ جنرل اسپتال کو ملنے والے فنڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیا گیا جس کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اس طرح کا مطالباتی میمورنڈم رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے ریاستی میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر امیت دیشمکھ کو  پیش کیا جس میں کہا گیا کہ کورونا مہاماری کے دوران بھاؤ صاحب ہیرے میڈیکل کالج میں خصوصی طور پر پرائیویٹ لیب سے نمونے جانچ کی لئے آ رہے تھے ۔ اس دوران پرائیویٹ لیب والوں سے بڑے پیمانے پر پیسہ وصول کیا گیا ۔ 18/08/2021 کو ہیرے میڈیکل کالج میں زچگی کے لئے ایڈمٹ کی گئی خاتون سے میڈیکل اسٹاف نے مار پیٹ کر کے شدید زخمی کر دیا اور اسے ڈسٹرکٹ اسپتال سے باہر پھینک دیا ۔ ڈاکٹر  راجکمار سوریا ونشی ایک سال قبل سروس سے ریٹائر ہوئے ہو چکے ہیں لیکن یہ آج بھی اسپتال میں کام کر رہے ہیں کیونکہ یہ سپرنٹنڈنٹ پلوی ساپڑے میڈم کی حمایت سے ہے ۔ مریض اور ان کے رشتہ داروں سے ڈاکٹر سوریاونشی بدتمیزی  سے پیش آتے ہیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہے ۔ کورونا وبا کے دوران کئی فلاحی تنظیموں نے پی پی ای کٹ جنرل ہسپتال کو عطیہ کی تھیں لیکن آئی ایچ ایس اور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے پی پی ای کٹ کی خریداری دکھا کر بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے ۔ بھاؤ صاحب ہیرے میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال کی حالت خستہ ہے مریض اور ان کے رشتہ دار اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈینگو اور چکن گونیا کے مریضوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ علاج مہیا کرنے سے قاصر ہے ۔ حکام عملے کے ساتھ نرمی کا برتاؤ نہیں کرتے اس طرح کی متعدد شکایتیں ایم ایل اے آفس کو موصول ہوئی ہیں ۔ تاہم رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر امیت دیش مکھ سے آج منترالیہ ممبئی میں ملاقات کر کے مذکورہ مسائل پر ایک خصوصی انکوائری کمیٹی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے مطالبہ پر ریاستی میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر نے یقین دلایا کہ جلد ہی دھولیہ جنرل اسپتال کی انکوائری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district president ( social media )
8830022622

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...