Wednesday, 22 September 2021

ہلّہ بول احتجاجی مورچہ

۔۔ ہلّہ بول احتجاجی مورچہ ۔۔۔
دارالسلام اسلام آباد سے پرانت آفس

 بروز جمعرات دوپہر تین 🕒 بجے

زیر قیادت ۔۔۔۔ رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
(صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر)

وطن عزیز بھارت کے دبی کچلی مظلوم اقلیتوں کے حقوق کی لیۓ ارباب اقتدار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بے باکی سے اپنی بات کہنے والے ہمارے قومی صدر و رکن پارلمنٹ نقیب ملت بیرسٹر الحاج اسدالدین اویسی صاحب کی سرکاری رہاٸش گاہ پر ہندو سینا کے شرپسندوں کے حملے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیۓ ایک احتجاجی مورچہ نکالا جاۓ گا ۔ اسد صاحب کی آواز میں آواز ملانے ، ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی کرنے اور ان شرپسندوں کے آقاٶں کو بے نقاب کےمطالبے کے ساتھ ایسے بزدلانہ اور بدبختانہ قابل مذمت واقعے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیۓ کل بروز جمعرات دوپہر 3 بجے ایک احتجاجی ہلہ بول مورچہ نکالا جاٸے گا ۔ اس احتجاجی مورچہ کی قیادت صدر مجلس شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کریں گے
لہذا شہریان مالیگاٶں کی غیور اور قوم کا درد رکھنے والی عوام سے گذارش ہے کہ قوم کی سیاسی ، سماجی ، معاشی ، تعلیمی ترقی کے لیۓ کوشاں ، مسلمانوں ، دلتوں ، پچھڑوں کی آواز بننے والے سیاسی مرد مجاہد کا عزم و حوصلہ بننے کے لیۓ کثیر تعداد میں شرکت کریں

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...