Thursday, 23 September 2021

مدینہ منورہ میں 10 سینما گھر کھولے جانے کے سعودی فیصلے کے خلاف مالیگاؤں میں سنی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

مدینہ منورہ میں 10 سینما گھر کھولے جانے کے سعودی فیصلے کے خلاف مالیگاؤں میں سنی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ ... 

امامِ حرم سے جوئے، شراب کے اڈوں اور سینما جیسے فحاشی کے مراکز کے خلاف بیان دینے اور سعودی عوام کو آزادی اظہارِ رائے دئیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا.... 

مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف سمیت تمام مقدس مقامات سے سینما تھیٹر ہٹانے اور حج عمرہ شروع کرنے کے لئے سعودی کونسلیٹ کو ای میل روانہ.... 
مالیگاؤں: مدینۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سعودی حکومت کی جانب سے 10 سینما گھر کھولے جانے پر مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء، رضا اکیڈمی، سُنی جمیعۃ الاسلام اور مشترکہ سُنی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امامِ حرم سے سعودی حکمرانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دینے اور جوئے، شراب کے اڈوں اور سینما تھیٹروں کو بند کروانے کے لیے بیان دینے کا مطالبہ بھی مالیگاؤں کہ سنی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا... اس موقع پر سعودی کونسلیٹ کو روانہ کئے گئے ای میل میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکمرانوں کے ان غیر اسلامی فیصلوں سے ساری دنیا کے مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب ہے. سعودی حکمراں اگر آزادی ہی دینا چاہتے ہیں تو عرب عوام کو اظہارِ رائے کی آزادی دیں، عرب عوام کے انسانی حقوق کی حفاظت کی آزادی دیں، نہ کہ بدعملی اور بے حیائی کے مراکز قائم کریں اور اگر اپنے سیاسی آقاؤں امریکہ اسرائیل سے اتنے ہی خوفزدہ ہیں تو حرمین شریفین کی حفاظت اور ان کے تقدس کی بقا و عظمت کے لیے ان دونوں مقدس شہروں کو عالمی اسلامی طاقتوں کے حوالے کردیں جو ان مقدس شہروں کے اسلامی تقدس کو برقرار رکھنے کا حوصلہ اور جذبہ رکھتے ہیں. 
مدینہ شریف میں سینما گھر کھولنے کے سعودی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ان سینما گھروں کو فوراً بند کرنے اور حج و عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کی عام اجازت مسلمانوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا. اس موقع پر سُنی جمیعۃ العلماء، رضا اکیڈمی اور سُنی جمیعۃ الاسلام کے اراکین بھی موجود رہے، اس موقع پر صوفی انیس قادری نے کہا کہ مدینہ کی عظمت سے کھلواڑ ناقابل قبول ہے، جس شہر کی عظمت اور تقدس احادیث رسول سے ثابت ہے اسی شہرِ رسول کی عظمت کو پامال کرنے کا کام کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت بھی ہے اور قابل مذمت بھی... سُنی جمیعۃ العلماء کے حافظ سراج احمد رضوی نے ان دعائیہ الفاظ سے اپنی بات شروع کی کہ مولی پاک حرمین شریفین کو سعودی یہودی تسلط سے آزاد فرما اور کہا کہ پوری دنیا کا مسلمان سعودی سازشوں کو سمجھ رہا ہے کہ وہ اپنے اقتدار اور اپنی بادشاہت کو بچانے کے لیے یہود و نصاری کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں... حاجی یوسف الیاس نے کہا کہ آج سعودی ڈے کے موقع پر ہم ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی گورنمنٹ پر دباؤ ڈالے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے منافی کاموں جیسے جوئے، شراب کے اڈے اور سینما گھروں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے. کیونکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے... اسی طرح امامِ حرم جو اب تک سعودی حکمرانوں کی بے راہ روی اور غیر اسلامی فیصلوں پر خاموش ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اب زبانیں کھولیں اور اسلامی تعلیمات کے تحفظ و بقا کی خاطر بےغیرت سعودی حکمرانوں کو لگام دینے کا کام کریں کیونکہ یہ ان کا بھی فریضہ ہے. آپ نے مزید کہا کہ جس دن عرب عوام کو اظہارِ رائے کی آزادی دے دی گئی اس دن نام نہاد خادمین حرمین کی بادشاہت یقیناً خطرے میں پڑ جائے گی...

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...