مسـجد عـاٸـشٓہ و خانـقـاہ لطیـف الـرّحـمٰن وڑجٸـی روڈ ، پِـمپـری شیـوار کـی جـانـب سـے ہـر دل عـزیـز رکـن اسـمبـلی فـاروق حـاجـی انـور شـاہ کا استـقبـال ۔
شہر دھولیہ کے وڑجئی روڈ پر واقع پمپری شوار میں مسجد عائشہ و خانقاہ لطیف الرحمٰن کی جانب سے زمین خریدی گئی تھی جسے خانقاہ لطیف الرحمن کے نام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی تھی ۔ اس تعلق سے خانقاہ لطیف الرحمن کے ذمے داران نے شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ سے ملاقات کرکے زمین کی خریدی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کی گزارش کی تھی ۔ خانقاہ لطیف الرحمٰن کے ذمے داران کی گزارش پر فوری عمل کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے متعلقہ افسران سے رابطہ قائم کر کے خانقاہ لطیف الرحمن کے زمین کی خریدی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس پر فوری عمل کرتے ہوئے متعلقہ افسران نے زمین خریدی کی مشکلات کو دور کر کے زمین خریدی کی راہ ہموار کی اور خانقاہ لطیف الرحمن کے ذمے داران کی جانب سے زمین خریدی کا عمل پورا کیا گیا جس کی خوشی میں خانقاہ لطیف الرحمن کے ذمے داران کی جانب سے آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عبدالسلام ماسٹر کے ہاتھوں پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ اس پر مسرت موقع پر عبدالسلام ما سٹر ، ساجد خنساہ ، ڈاکٹر مصظفٰے ، ڈاکٹر عمران ، اعجاز ماسٹر ، ذاکر بھاٸی ، ھارون بھاٸی موجود تھے ۔۔۔
*Haleem Shamsuddin*
aimim dhule district president (Social Media)
📞 8830022622
No comments:
Post a Comment