Tuesday, 24 August 2021

مہاراشٹر پردیش کانگریس صدر نانا پٹولے کی مالیگاؤں آمد اور عظیم الشان جلسہ عام

مہاراشٹر پردیش کانگریس صدر نانا پٹولے کی مالیگاؤں آمد اور عظیم الشان جلسہ عام
28, اگست کو، اوسوال کمپاؤنڈ، نزد ہڈکو کالونی میں عوام سے خطاب کریں گے شیخ رشید

مالیگاؤں (احرار نیوز نیٹ ورک) 24, اگست مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے ایک روزہ خصوصی مالیگاؤں کے دورہ پر تشریف لارہے ہیں، 28,اگست بروز سنیچر کی شام 7,بجے ہڈکو کالونی سے متصل اوسوال کمپاؤنڈ میں عوام سے خطاب کریں گے۔ اس کی اطلاع شہر کانگریس صدر و سابق میئر شیخ رشید نے دیتے ہوئے بتلایا کہ کانگریس پارٹی کو زمینی سطح یر مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے عالیجناب نانا پٹولے نے گذشتہ دنوں مہاراشٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت مالیگاؤں میں بھی موصوف کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا تاہم دہلی میں کانگریس ہائی کمان کی میٹنگ میں شرکت کیلئے انہیں اچانک دہلی جانا پڑگیا تھا۔اسلئے انہوں نے مالیگاؤں کا پروگرام ملتوی کردیا تھا۔ لیکن شیخ رشید صاحب کے اصرار پر مالیگاؤں کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے اب 28,اگست بروز سنیچر کو مالیگاؤں تشریف لارہے ہیں اس موقع پر مقامی کانگریس پارٹی کی جانب سے ہڈکو کالونی سے متصل اوسوال کمپاؤنڈ میں شام 7,بجے سے رات 10,بجے تک ایک عظیم الشان جلسہ کے ذریعہ عوام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتلایا کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت میں کانگریس کا حصہ، مرکزی حکومت کی جانب سے بڑھتی مہنگائی، اقلیتوں اور او۔بی۔ سی طبقہ پر کئے جانے والے مظالم پر کانگریس کی رہنمائی اور زمینی سطح پر کانگریس کو مضبوط و مستحکم کرنے کے اقدامات پر مقررین اظہار خیال فرمائیں گے۔  
کانگریس صدر شیخ رشید نے کانگریس پارٹی سے منسلک تمام ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارپوریٹر، عہدیداران، پارٹی کے خیر خواہوں، ہمدردوں، کانگریس کے جان نثاروں اور شہری عوام سے وقت مقررہ پر شرکت کی خصوصی درخواست کی ہے۔

No comments:

Post a Comment

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच.

आमदार फारूक शाह यांच्या विकास कामांचा धडाका सुरूच. महानगरपालिका क्षेत्रात मुलभूत सोयी सुविधांचा विकास योजने अंतर्गत धुळे शहरासाठी ५ कोटी मंज...