آگرہ روڈ کے شمالی حصہ میں 7 رکنی جائزہ کمیٹی سرگرم
3 ستمبر کو ہونے والے جنتادل سیکولر کے صدارتی انتخاب کیلئے سرکردہ شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ دراز
مالیگاؤں جنتادل سیکولر کی صدارت کیلئے 3 ستمبر بروز جمعہ بنکر لانس انصار جماعت خانے رات 7 سے 10 بجے تک ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے. پارٹی کی کمان کون سنبھالے گا؟؟؟ صدر کے لئے کون عوامی رائے جاننے کیلئے 7 رکنی جائزہ کمیٹی سنیچر کو روی وار، گرووار وارڈ میں دورہ کئے. جہاں عوامی دلچسپی اتنی تھی کے لوگوں نے کمیٹی کے اراکین کا استقبال کرتے ہوئے مفید مشورے سے نوازا.
کل بروز اتوارکو تشکیل کردہ 7 رکنی جائزہ کمیٹی آگرہ روڈ کے شمالی حصہ میں کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، عتیق لوکھنڈ والا، انیس سرتاج، ڈاکٹر ریحان، جاوید انور، یوسف الیاس، دال پہلوان، ڈاکٹر ارشد، نثار مقادم، مختار بھنگار والے، اسلم شاہ وغیرہ سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی. کمیٹی نے تمام اہم شخصیات سے رائے جنتادل کی صدارت سے متعلق رائے طلب کی. کمیٹی کے اراکین کا خلوص سے استقبال کیا گیا لوگوں نے اپنی رائے، جذبات، و مشورے سے نوازتے ہوئے 3 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہونے کا ارادہ ظاہر کئے. 7 کمیٹی کے اراکین ایڈووکیٹ خلیل احمد انصاری، رشید سیٹھ ایولے والے، ڈاکٹر فیروز، ناصر خان، بھیا لال شاہ، عارف حسین پاپا نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا.
No comments:
Post a Comment